محمد عامر کی ورلڈکپ میں شرکت پر سوالیہ نشان

محمد عامر کی ورلڈکپ میں شرکت پر سوالیہ نشان


(24 نیوز) فاسٹ باؤلر محمد عامر کی ورلڈکپ میں شرکت پرسوالیہ نشان لگ گیا، فاسٹ باؤلر محمدعامرچکن پاکس کا شکار ہوگئے۔

 فاسٹ باؤلر محمد عامر کو خسرہ کا خدشہ،انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں شرکت مشکوک ہو گئی جس کے باعث محمد عامر کا ورلڈ کپ کی ٹیم میں بھی شمولیت کا امکان کم ہے۔ محمد عامر کی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت انگلینڈ کے خلاف کارگردگی سے مشروط تھی۔ قومی ٹیم انتظامیہ عامر کے انفیکشن کا جائزہ لے رہی ہے، محمد عامر وائرل انفیکشن کے باعث دوسرا میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔  ذرائع کے مطابق محمد عامر کو چکن پاکس کی وجہ سے ٹیم سے الگ کردیا گیا ہے۔ یاد رہے اس سے قبل شاداب خان بھی  دورہ انگلینڈ سے قبل ہپٹائٹس سی کا شکار ہوگئے تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer