یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء کا فقدان، شہری پریشان

یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء کا فقدان، شہری پریشان


(24 نیوز) ملک کے بیشتر شہروں میں قائم یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء کا فقدان ہے۔

مظفر گڑھ میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی اورآٹےکا بحران ہےکیونکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کا سامان رمضان بازاروں میں بھیجا جانے لگا ہے۔ اشیائے خورونوش کوڑے کی ٹرالی میں بھر کر بازاروں میں سپلائی کیا جانے لگا۔  اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی نے واقعے پر اپنامؤقف دینےسےانکار کردیا۔

ملتان بھرکےیوٹیلیٹی اسٹورزپرچینی اورآٹے کی شدید قلت ہوگئی۔ خالی اسٹالز دیکھ کر شہری مایوس ہونے لگے، شہریوں کا مطالبہ ہے اشیائے خورونش کی کمی کو پورا کیا جائے۔

ٹھل کے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بھی یہی داستان ہے، اشیائے خورونوش کا فقدان ہے۔ اشیاء کی عدم دستیابی پر شہری شدیدپریشان ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer