ملک کے بیشترشہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

ملک کے بیشترشہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا


اسلام آباد(24 نیوز) لاہور،گوجرانوالہ اورسرگودھا سمیت پنجاب کے بیشترشہروں میں بارش نے موسم خوشگوار بنادیا،  کئی مقامات پرژالہ باری ہوئی، موسم ٹھنڈا ہونےپرروزہ داروں کےچہرے بھی کھل اٹھے۔

لاہورکے مختلف علاقوں میں رمضان کی پہلی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، سہ پہرکوچلنے والی آندھی نے فضا کو آلودہ کردیامگر پھر آسمان پر گھنگھور گھٹائیں چھا گئیں، بادل خوب برسے اور باغوں کے شہر کا موسم بھی خوشگوار ہوگیا۔ اسلام آبادمیں بھی بادلوں اورٹھنڈی ہواؤں سےموسم سہانا ہوگیا،مری میں بادلوں نےرنگ جمایاتوملکہ کوہسار کا حسن مزید نکھر گیا۔

فیصل آباد میں گرج چمک کے ساتھ آسمان سے پانی برسا جس سے موسم بھی سہانا ہوگیا،، گوجرانوالہ اور سرگودھامیں باران رحمت سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،،کھاریاں،خوشاب، چونیاں، نوشہرہ اورمنڈی بہاؤالدین میں بھی بادل جم کر برسے،اس کے علاوہ کئی شہروں میں ژالہ باری ریکارڈ کی گئی جس سے موسم دلکش ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer