عراق ایران سرحد پر زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 350 ہوگئی

عراق ایران سرحد پر زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 350 ہوگئی

ایران اور عراق کے سرحدی علاقے میں آنے والے زلزلے سے پورا مشرق وسطٰی دہل گیا۔ صرف ایران اور عراق میں ہلاکتوں کی تعداد 350 سے تجاوز کر گئی ہے، پانچ ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔ زلزلے سے عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔


تفصیلات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب پورا مشرق وسطیٰ دہل کر رہی گیا۔ ایران اور عراقی کے سرحدی علاقے میں آنے والے زلزلے سے تباہی، عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

زلزلے کی شدت سات اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز عراقی شہر حلبجہ تھا اور اس کی گہرائی 33.9 کلومیٹر تھی۔

زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان ایرانی صوبے کرم نشاہ میں ہوا، سعودی عرب، کویت، ترکی اور اسرائیل میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے بعد بھی آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہا۔

زلزلے سے متعدد دیہات میں بجلی اور مواصلات کا نظام مثاثر ہوا، خوف کے شکار لوگوں نے سڑکوں پر پناہ لے لی ہے۔

وسطی امریکا کا ملک کوسٹا ریکا میں بھی چھ اعشاریہ پانچ شدت کا زلزلہ آیا ، تاہم جانی و مالی نقصانات کی تفصیل تاحال معلوم نہیں ہو سکی ۔