کروشیا اور سویٹزرلینڈ نے فٹ بال ورلڈکپ 2018 کیلئے کوالیفائی کر لیا

کروشیا اور سویٹزرلینڈ نے فٹ بال ورلڈکپ 2018 کیلئے کوالیفائی کر لیا

کروشیا اورسویٹزرلینڈ نے فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا،اٹلی اورسویڈن کی قسمت کا فیصلہ آج رات ہوگا۔


تفصیلات کے مطابق کروشیا اورسویٹزرلینڈ نے بھی فیفا ورلڈ کپ میں جگہ بنالی جبکہ یونان اورناردرن آئرلینڈ کا سفر تمام ہوگیا، سویٹزرلینڈ نے ناردرن آئرلینڈ جبکہ کروشیا نے یونان کوپلے آف کے دوسرے لیگ کے بعد مجموعی اسکورکی بنیاد پرشکست دی۔

اٹلی اورسویڈن کی ٹیموں کی قسمت کا فیصلہ آج رات ہوگا، پلے آف کے پہلے لیگ میں سویڈن نے اٹلی کو ایک صفر سے مات دے رکھی ہے، اب اٹلی کو ورلڈ کپ تک رسائی کے لیے سویڈن کویہ میچ دوگول کے فرق سے ہرانا ہوگا،اگر اٹلی میگا ایونٹ کی دوڑسے باہر ہوتا ہے تو 60 سال بعد ایسا ہوگا کہ اٹلی ورلڈ کپ نہیں کھیلے گا۔

اس کے ساتھ سال کے بہترین گول کیپرگیان لوگی بفن بھی میگا ایونٹ میں ان ایکشن دکھائی نہیں دیں گے، اٹلی اورسویڈن کے علاوہ اب ورلڈ کپ تک رسائی کی دوڑ میں آسٹریلیا،ہنڈراس،نیوزی لینڈ،پیرو،ڈنمارک اورریپبلک آف آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ان 8ٹیموں میں سے 4میگا ایونٹ کھیلنے کی اہل ہوں گی جبکہ 4 اپنے گھروں کو جائیں گی۔