نیب نے زلفی بخاری کو پھرطلب کرنے کا فیصلہ کرلیا

نیب نے زلفی بخاری کو پھرطلب کرنے کا فیصلہ کرلیا


اسلام آباد(24نیوز) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور قریبی دوست ذوالفقار عرف زلفی بخاری کو آف شور کمپنیوں کے جواب سے متعلق مہلت ختم ہو گئی، نیب کی کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم نے زلفی بخاری کو دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور قریبی دوست کو دی جانے والی آف شور کمپنیوں کے متعلق جواب دینے کی مہلت ختم ہو گئی ہے ، نیب کی جانب سے  زلفی بخاری کو 6 ماہ سے زائد کا وقت دیا لیکن جواب کے لئے انہوں نے تفتیشی ٹیم سے تعاون نہیں کیا ،  زلفی بخاری کو عائد الزامات کا جواب دینے کے لئے تیسری مرتبہ دوماہ کا وقت دیا گیا تھا، ابتدا میں تو زلفی بخاری نے آف شور کمپنیوں سے انکار کرتے رہے، تاہم بعد میں لندن سے شواہد لانے کے لئے وقت مانگ لیا۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم کے قریبی دوست زلفی بخاری کو نیب نے آف شور کمپنیوں سے متعلق سوالنامہ بھی دے رکھا ہے، واضح رہے کہ زلفی بخاری کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب زلفی بخاری کو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے نجی جہاز سے سعودی عرب روانہ ہونے سے روک دیا گیا تھا تاہم جب عمران خان نے متعلقہ حکام سے خود بات کی تو انہیں ساتھ جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔