نواز شریف کیخلاف ریفرنسز ،ڈیڈ لائن میں چند روز باقی

نواز شریف کیخلاف ریفرنسز ،ڈیڈ لائن میں چند روز باقی


اسلام آباد( 24نیوز )احتساب عدالت میں فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت ،سابق وزیر اعظم نواز شریف عدالت میں پیش ہوگئے۔

نواز شریف کے بطور ملزم بیان رکارڈ ہونے کا امکان ہے،ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنے کے لیے سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن میں صرف چار روز باقی رہ گئے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کو سوالنامہ فراہم کیا گیا تھا،ابتدائی طور پر ملزم کو 50 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ دیا گیا تھا۔

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے نیب کی جانب سے نئی دستاویزات پیش کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے نیب کی درخواست منظور کرلی تھی،فاضل جج نے نیب کو نئی دستاویزات پیش کرنے کی اجازت دی، اس موقع پر نواز شریف کے وکلاء اور نیب پراسیکوٹر کے مابین تلخ کلامی اور جھگڑا بھی ہوا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer