اداکار اسد ملک کو عدالت کی جانب سے کلین چٹ مل گئی



لاہور(24نیوز) اداکار اسد ملک کی 50ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی گئی، ان کا کہنا تھا انہوں نے گن اپنی حفاظت کے لئے رکھی ہو ئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشہورومعروف اداکار کو لاہور کی عدالت کینٹ کچہری میں پیش کیا گیا،  جوڈیشل مجسٹریٹ شہباز حسن رانا نے تمام دلائل سننے کے بعد ان کی 50ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی، اداکا ر کا کہنا تھا انہوں نے گن اپنی حفاظت کے لئے رکھی ہو ئی ہےجبکہ لاہور ہائی کورٹ نے بھی اس پر آرڈر جاری کر رکھا ہے کہ تمام آٹومیٹک مشین گن کا لائسنس منسوخ کہیں کیا جاسکتا جب تک ہائی کورٹ اس کے متعلق کو ئی فیصلہ نہیں کر تی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکار کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراے ایس ایف نےسب مشین گن کی83 گولیاں رکھنے پرگرفتار کر تھا، اداکار اسد ملک لاہور ائیرپورٹ پہنچے جہاں انکی گاڑی کی مکمل تلاشی لی گئی تو اس میں خودکار ہتھیار برآمد ہوئے، اسد ملک نے اے ایس ایف اہلکار کو اپنے اسلحہ کا لائسنس دکھایا تاہم وہ لائسنس زائد المعیاد تھا اور اس کی مدت ختم ہو چکی تھی، ادکار کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307   سے گرفتار کیا گیا، اسد ملک سے ایس ایم جی کے 83راؤنڈ اور ایکسپائری لائسنس بھی برآمد  ہوا۔

 اے ایس ایف حکام کا کہنا تھا کہ اداکاراسد ملک نےلائسنس کی تجدید نہیں کرائی تھی، واضح ہو کہ معروف اداکار اسد ملک اس سے پہلے بھی دو افراد کے قتل کے الزام میں جیل کاٹ چکے ہیں، انہوں نے کراچی میں ایک بس پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہو گئے تھے،انکو اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے جس کے بعد پولیس نے اسد ملک کو گرفتار کر لیا۔