ٹریفک کےمختلف حادثات میں سات افراد جان کی بازی ہار گئے

ٹریفک کےمختلف حادثات میں سات افراد جان کی بازی ہار گئے


لاہور (24نیوز) لاہور میں سندر اسٹیٹ کے قریب دودھ سے بھر ا ٹرک الٹنے سے چار افراد جاں بحق ، جبکہ تلہ گنگ میں مسافر کوچ الٹنے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سندر اسٹیٹ کے قریب دودھ سے بھر ا ٹرک الٹ گیا، جس کے نتیجے میں چار  افراد جاں بحق  اور 21 زخمی ہو گئے ہیں ، زخمیوں کو ٹی ایچ کیو رائیونڈ منتقل کردیا گیا ہے،  ذرائع کے مطابق دودھ سے بھر ٹرک  سند اسٹیٹ سے لاہور آرہا تھا  جس پر 25افراد سوار تھے ، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو ئےجبکہ  چھ افراد کی حالت تشویشناک ہے جن کو لاہور کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

  دوسری جانب تلہ گنگ میں تیز رفتار کوچ الٹ جانے سے تین افراد کی جان چلی گئی  جبکہ  دس افراد زخمی ہو گئے، حادثہ کو ٹ قاضی کے علاقہ میں پیش آیا جاں بحق ہو نے والوں میں 2 خواتین سمیت 3 افراد شامل ہیں جبکہ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثہ کا شکار ہو نے والی مسافر کو چ کراچی سے مانسہرہ جارہی تھی، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو، پنجاب پولیس اور امدای ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی۔ 

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER