چھ سالہ بچی دنیا کیلئے مثال بن گئی

چھ سالہ بچی دنیا کیلئے مثال بن گئی


پشاور( 24نیوز )جذبہ نیک اور ارادہ پختہ ہو تو کم عمری اور محدود وسائل بھی راہ میں رکاوٹ نہیں بنتے،پشاورکی چھ سالہ حرم عرفان نے اپنی جیب سے غریبوں کی مدد کرنےکی ٹھان لی،کم عمری میں ہی سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد کو اپنا گرویدہ بنالیا۔

پشاورکی چھ سالہ حرم عرفان بھی ان سپرکڈز میں شامل ہوگئی ہے جو ضرورت مندوں کی مدد اپنی جیب سے کرکے ان کے چہروں پرمسکراہٹیں بکھیرکرمحظوظ ہوتی ہے، حرم عرفان نہ صرف ضرورت مندوں کے لیے کپڑے اور اشیا خریدتی ہیں بلکہ وہ ایک موٹیویشنل سپیکربھی ہےں،کم عمری میں ہی پختہ ارادوں کے ذریعے سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد کو اپنا گرویدہ بنالیا۔

حرم عرفان بابائے ایدھی کےنقش قدم پر چل کر ضرورت مندوں کی مسیحا بننا چاہتی ہے،جس کا سفر شروع ہوچکا ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer