مولانا سمیع الحق کے سیکرٹری گھر سے  لاپتہ

مولانا سمیع الحق کے سیکرٹری گھر سے  لاپتہ


اسلام آباد(24نیوز) مولانا سمیع الحق کے سیکرٹری احمد شاہ لاپتہ ہو گئے، احمد شاہ اکوڑہ خٹک میں اپنی رہائش گاہ سے پراسرار طور پر چار دن سے لاپتہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے سیکرٹری اپنی رہائش گاہ سے پراسرار طور پرتین،چار دن سےلاپتہ ہیں، ان کے اہلِ خانہ نے ا ن سے موبائل فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان کا نمبر بند جارہا ہے، جمعیت علما اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے بیٹے کا کہنا تھا کہ احمد شاہ یا تو روپوش ہو گیا ہے یا پھر اس کو خفیہ ادارے اپنے ساتھ لے گئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور کئی دیگر ادارے مقدمے کی تحقیقات کر رہے ہیں، ممکن ہے ان میں سے کسی نے تفتیش کے لیے بلایا ہو۔

واضح رہے کہ احمد شاہ نے ہی مولانا سمیع الحق کے قتل کے بارے میں آگاہ کیا تھا جنہیں 2 نومبر کو بحریہ ٹاؤن سفاری ولا میں قائم ان کی رہائش گاہ میں تیز دھار آلہ کے وار کرکے قتل کردیا گیا تھا، مولانا سمیع الحق ہسپتال پہنچنے سے ایک گھنٹہ قبل دم توڑ چکے تھے۔