حمزہ شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں تو سیع



لاہور(24نیوز)  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی قبل از گرفتاری ضمانت میں 20 نومبر  تک توسیع کردی گئی  ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور  کی احتساب عدالت میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازکی قبل ازگرفتاری درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی ، جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، درخواستوں میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب لاہور کو فریق بنایا گیا، دوران سماعت درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے نامعلوم انکوائری میں طلبی کے نوٹس جاری کر رکھے ہیں جب کہ پہلے صاف پانی کمپنی اور رمضان شوگر ملز انکوائری میں سوالنامہ اور ریکارڈ فراہم کرچکے ہیں.

حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رمضان  شوگر ملز اور شریف ڈیری فارم کے معاملے پر طلب کیا گیا، نیب اس سے قبل والد شہباز شریف کو گرفتار کر چکا ہے۔

مقدمہ کے دلائل سننے کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت تک نیب کو حمزہ زشہباز کی گرفتاری سے روک دیا، علاوہ ازیں حمزہ شہبازکے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث کارروائی نہ ہوسکی جس کے باعث عدالت نے حمزہ شہبازکی عبوری ضمانت میں 20 نومبرتک توسیع کر دی۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER