نواز شریف کیوں خاموش ہیں؟



لاہور( 24نیوز ) پیپلز پارٹی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی خاموشی پر سوال اٹھا دیا،پی پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ مریم بی بی ،میاں صاحب خاموش ہوگئے ہیں،سوال تواٹھیں گے۔

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف گرفتاراورمیاں صاحب خاموش ہو گئے،ہم تلخی نہیں بڑھانا چاہتے،حکومت کہتی ہے کہ 5ہزار بے نامیاکاﺅنٹس پکڑے،جعلیاکاﺅنٹس کوپیپلزپارٹی سے بنا کسی ثبوت کے جوڑا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم کہتے ہیں کہ جعلی اکاﺅنٹس کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہے، مریم بی بی ،میاں صاحب خاموش ہوگئے ہیں،سوال تواٹھیں گے،ہم حکومت گرانے کے موڈ میں نہیں،وزیراعظم کے پاس ثبوت ہیں تو نیب کوفراہم کریں،نوازشریف کوبھی سمجھ لگ گئی ہے،وقت سب سکھا دیتا ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer