بزرگ شہریوں کیلئے نئی سکیم کا اجراء

بزرگ شہریوں کیلئے نئی سکیم کا اجراء


اسلام  آباد(24نیوز) پاکستان پوسٹ آفس نے نئی سہولت متعارف کرادیخواتین اور بزرگ شہریوں کو اب 50 ہزار روپے تک کا منی آرڈر گھر پر ہی ملا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت مواصلاحات مراد سعید  نے  دعویٰ کیا  کہ پاکستان پوسٹ کا خسارہ ساڑھے دس ارب روپے تک پہنچ گیا ہے جسے جلد ختم کر دیا جائے گا، یہ خسارہ ختم کر کے اس ادارے کو منافع بخش بنائیں گے، ایک ہی دن پارسل کی ترسیل اور گھر تک الیکٹرونک منی آرڈر سکیمز کے افتتاح پر مراد سعید کا کہنا تھا کہ اب 50 ہزار روپے تک پیسوں کی ترسیل سے خواتین اور بزرگ شہریوں کو سہولت ہو گئی۔

وزیر مملکت مراد سعید کا کہنا تھا کہ 80 ارب روپے کی مارکیٹ میں پاکستان پوسٹ کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ ادارے کے پاس صرف 135ارب کی کمرشل اراضی موجود ہے، اس موقع پر ڈی جی پوسٹل سروسز  کا کہنا تھا کہ ادارے کی اصلاح  کے لئے کچھ کیا گیا اور نہ ہی ماضی میں پوسٹل سروسز کو کوئی سرپرستی مل سکی۔

انہوں نے بتایا کہ دیہی علاقوں سمیت ملک بھر میں پاکستان پوسٹ کا نیٹ ورک سب سے بڑا ہے، اس کےعلاوہ 13 ہزار ڈاکخانوں اور 93 جی پی اوز کی کارکردگی بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کے لئے ای منی ٹرانسفر اور دیگر سکیمز جلد لا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 50 ہزار روپے کے منی آرڈر کی فیس 550 روپے ہو گی دوسری طرف 20 بڑے شہروں میں ایک ہی دن پارسل اور ڈاک پہنچانے کی سروس کا آغاز کر دیا گیا جس کے تحت آدھا کلو وزن پر 150 روپے فیس رکھی گئی ہے۔