خوبصورت خواتین کا ملک

خوبصورت خواتین کا ملک


24نیوز :اکثر ذکر ہوتا ہے کہ دنیا میں سب سے خوبصورت خواتین کس ملک کی ہیں؟اس دلچسپ اور مشکل سوال کا حل ڈھونڈ لیا گیا۔پاکستانی اور ہندوستانی خواتین کو اپنے پر ناز ہے لیکن اس بار یہ خوبصورتی میں پیچھے رہ گئیں ،عرب ممالک کی خواتین بھی اس فہرست میں شامل نہ ہوسکیں،امریکی اور یورپی حسینائیں بھی پیچھے رہ گئیں۔

دنیا کی سب سے خوبصورت حسینائیں صرف وینز ویلا میں پائی جاتی ہیں،اس کا فیصلہ کسی فرد نے نہیں پوری دنیا نے کیا ہے،حال ہی میں مس انٹر نیشنل کا ٹائٹل وینز ویلا کی حسینہ ماریم کلریٹ نے جیتا،ان کی جیت کے بعد وینز ویلا دنیا کا واحد ملک بن گیا جس کی حسیناﺅں نے یہ اعزاز آٹھ مرتبہ اپنے ملک کے نام کیا،صرف یہی نہیں وینز ویلا دنیا کا واحد ملک ہے جو چھ مرتبہ مس ورلڈ کا ٹائٹل جیت چکا ہے-

دو مرتبہ وینز ویلا کی خواتین اپنے ملک کے لیے مس ارتھ کا ٹائٹل بھی جیت چکی ہیں ،خسات مرتبہ وینز ویلا کی چکنی چمیلیاں اپنے ملک کے لیے مس یونورس کا اعزاز بھی گھر لے چا چکی ہیں ،تو جناب ایک بات تو طے ہے کہ خوبصورتی، ذہات،اور سلیقے میں وینز ویلا کی خواتین کو کوئی مات نہیں دے سکتا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer