ایمازون کا 2 شہروں میں ہیڈ کوارٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

ایمازون کا 2 شہروں میں ہیڈ کوارٹرز قائم کرنے کا فیصلہ


واشنگٹن (24 نیوز) ایمازون نے اپنے ہیڈکوارٹرز کو 2 حصوں میں بانٹتے ہوئے امریکا کے شہر نیو یارک اور واشنگٹن میں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا، تقریباً 50 ہزار نوکریاں دونوں شہروں میں بانٹی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ایمازون کو اس بات کا خوف تھا کہ ہیڈ کوارٹر کو ایک جگہ بنانے سے انہیں اتنے انجینیئرز اور اسٹاف میسر نہیں ہوں گے۔ ایمازون کا ہیڈ کوارٹر فی الحال امریکا کے شہر سی ایٹل میں قائم ہے۔ 200 شہروں میں سال بھر سے تلاش کے بعد کمپنی نے نوکریوں، ترقی اور ٹیکس ریوینیو کو لانے کیلئے نیو یارک میں کوئینز کے قریب لونگ آئی لینڈ اور واشنگٹن کے قریب کرسٹل سٹی ایریا میں 2 ہیڈ کوارٹرز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 یاد رہے کہ آن لائن بزنس کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ایمازون کے مالیاتی اثاثے ایک ہزار ارب ڈالرسے بڑھ گئے  ہیں،  جس کے بعد ایمازون امریکا اور دنیا کی دوسری بڑی نجی کمپنی کے طور پر ابھری ہے۔