پاکستان میں غربت 35فیصد کم ہوگئی، عالمی بینک رپورٹ جاری

پاکستان میں غربت 35فیصد کم ہوگئی، عالمی بینک رپورٹ جاری


اسلام آباد(24نیوز) عالمی بینک نے پاکستان میں واٹر سپلائی ، سیوریج اور غربت سے متعلق رپورٹ جاری کردی.  پاکستان میں غربت کی شرح 30 فیصد تک ہے ، خیبر پختونخواہ میں غربت تیزی سے کم ہورہی ہے ، بلوچستان غریب ترین صوبہ ہے ، ایبٹ آباد پاکستان کا امیر ترین ضلع قرار  پایا ہے۔

عالمی بینک کی جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2001 میں پاکستان میں غربت کی شرح 65 فیصد تھی جو 2014 میں کم ہوکر 30 فیصد تک ہوچکی ہے ۔ بلوچستان پاکستان کا سب سے غریب صوبہ ہے۔ بلوچستان میں غربت کی شرح 42.2 فیصد سندھ میں 34.2 فیصد ، خیبر پختونخواہ میں 27 فیصد اور پنجاب میں 25 فیصد آبادی غربت کی شکار ہے۔ دہشت گردی کے باوجود خیبر پختونخوا میں غربت میں تیزی سے کمی ہورہی ہے۔ 

عالمی بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں 53 فیصد بچے غذائی قلت کے شکار ہیں۔ خیبر پختونخواہ میں 49 فیصد اور سندھ میں 47 فیصد  جب کہ پنجاب میں 38 فیصد بچے غذائی قلت کے شکار ہیں۔  عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کا ضلع واشک پاکستان کا غریب ترین جب کہ ایبٹ آباد امیر ترین ضلع ہے، پاکستان کے شہری علاقوں میں غربت کی شرح 18 فیصد اوردیہات میں غربت کی شرح 36 فیصد ہے۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔