ای سی جی اب ڈاکٹر کی بجائے سمارٹ فون ایپ سے خود کریں

ای سی جی اب ڈاکٹر کی بجائے سمارٹ فون ایپ سے خود کریں


24نیوز: ای سی جی اب ڈاکٹر کی بجائے سمارٹ فون ایپ سے خود کریں، جی ہاں سمارٹ فون نے ای سی جی ایپ متعارف کرادی۔

دل کے دورے اور انجائنا معلوم کرنے کیلئے سب سے پہلے ای سی جی پر اعتبار کیا جاتا ہے جس میں 12 عدد برقیرے (الیکٹروڈز) لگا کر دل کی برقی کیفیت معلوم کی جاتی ہے لیکن اب ایک سمارٹ فون ایپ عین ای سی جی کی طرح کام کرسکتی ہے اور اس کی آزمائش کے بعد بہت اچھے نتائج نکلے ہیں۔ ایپ کو روایتی ای سی جی کی طرح درست پایا گیا ہے۔ فی الحال یہ اس ہارٹ اٹیک کی خبر دیتی ہے جو کئی طرح سے جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔

عام ای سی جی میں جسم کے 12 مقامات پر الیکٹروڈز لگا کرمختلف مقامات پر دل کی برقی کیفیت میں اتار چڑھاؤ معلوم کیا جاتا ہے لیکن نئی ایپ کے ساتھ ایک ہارڈویئر پر دو الیکٹروڈ لگے ہیں جنہیں بدن کے اندر مختلف مقامات پر گھمایا جاتا ہے اور آخر کار یہ عام ای سی جی مشین کی طرح 12 الیکٹروڈز کی طرح ریڈنگ لیتا ہے اور پھر ایپ دل کی کیفیت کا فیصلہ کرکے کاغذ کی پٹی کی طرح ای سی جی ظاہر کرتی ہے۔ 

ایپ کو204مختلف مریضوں پرآزمایا گیا جنہیں سینے میں شدید درد محسوس ہورہا تھا اور انہیں دل کے اسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا تھا۔ تمام افراد کی ای سی جی اور ایپ پرتشخیص کی گئی تو معلوم ہوا کہ ایس ٹی ای ایم آئی کی شناخت میں ایپ اور ہارڈویئر نے عین ای سی جی کی طرح کے نتائج دیئے ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔