پی ایس ایل 4، کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیاگیا

پی ایس ایل 4، کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیاگیا


لاہور ( 24 نیوز ) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لئے تمام چھ فرنچائز نے اپنے دس دس کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ، سابق کپتان شاہد آفریدی کا نام کراچی کنگز میں شامل نہیں ہے، باقی کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 20 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگی.

پی ایس ایل فور کے لئے تمام چھ فرنچائزنے اپنے برقرار کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے، سوائے کراچی کنگز ہر فرنچائز نے دس دس کھلاڑیوں کو اپنے ساتھ برقرار رکھا ہے جبکہ کراچی کنگز نے ابھی آ ٹھ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہےاور سابق کپتان شاہد آفریدی کا نام بھی  کراچی کنگز میں شامل نہیں۔تمام ٹیمیں باقی دس کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹنگ سے کریں گی، علاوہ ازیں مینٹورزاور ایمبیسڈرز کے لئے 13 نومبر تک نام جمع کروانے ہونگے۔

 پچھلی ڈرافٹ کی مختلف کیٹیگریز کےکھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی لسٹ 

اسلام آباد یونائیٹد نے پلاٹینم کیٹیگری میں فہیم اشرف، لیوک رونکی اور شاداب خان کو برقرار رکھا جبکہ ڈائمنڈ میں آصف علی، محمد سمیع جبکہ گولڈ میں رومان رئیس اور سلور میں حسین طلعت، وقاص مقصود، صاحبزادہ فرحان اور ظفر گوہر کو برقرار رکھا ہے۔

کراچی کنگز   نے پلاٹینم کیٹیگری میں کولن منرو، محمد عامر، بابر اعظم کو برقرار رکھا جبکہ شاہد آفریدی کو ریلیز کردیا گیا، ڈائمنڈ میں کولن انگرام، عماد وسیم اور عثمان شنواری جبکہ گولڈ میں محمد رضوان اور روی بوپارہ برقرار ہیں۔

لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں فخر زمان کو جبکہ ڈائمنڈ میں یاسر شاہ، گولڈ میں شاہین شاہ آفریدی، اینٹن ڈیوچ، راحت علی اور سلور میں آغا سلمان، سہیل اختر، حسان خان کو برقرار رکھا ہے۔

پشاور زلمی نے پلاٹینم کیٹیگری میں وہاب ریاض، حسن علی جبکہ ڈائمنڈ میں ڈیرن سیمی، کامران اکمل، گولڈ میں ڈاوسن، سلور میں عمید آصف اور خالد عثمان جبکہ ایمرجنگ میں سمین گل کو برقرار رکھا ہے۔

کوئٹہ گلیڈیٹر  نے پلاٹینم کیٹیگری میں سرفراز احمد، سنیل نارائن، ڈائمنڈ میں شیئن واٹسن، سہیل تنویر، محمد نواز جبکہ گولڈ میں روسوو، عمر اکمل، سلور میں انور علی، سعود شکیل کو برقرار رکھا ہے۔

ملتان سلطانز   ( چھٹی ٹیم)  پلاٹینم کیٹیگری میں شعیب ملک، ڈائمنڈ میں جنید خان، محمد عرفان، گولڈ میں شان مسعود، سلور میں محمد عباس، عرفان خان، عمر صدیق، ایمرجنگ میں محمد جنید کو برقرار رکھا ہے۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے واجبات کی عدم ادائیگی کے سبب پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کیلئےملتان سلطانز کا کنٹریکٹ منسوخ کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 4 کا آغاز 14 فروری سے یو اے ای میں ہوگا۔