وزیر تعلیم سندھ ان ایکشن، نجی سکولوں کے خلاف سخت اقدامات کا عندیہ

وزیر تعلیم سندھ ان ایکشن، نجی سکولوں کے خلاف سخت اقدامات کا عندیہ


کراچی (24 نیوز) سندھ میں چھٹیوں کی فیسیں وصول کرنے والے اسکولوں کے خلاف وزیر تعلیم خود میدان میں آ گئے، ان کا  کہنا تھا کہ میں خود نوٹس نکالوں گا خود چپکاوں گا، دو بڑی مچھلیاں بھی پھنسی تو کام بہتر ہوجائے گا۔

سندھ کےوزیرتعلیم سید سردارشاہ  نےنجی اسکول کےمالکان کو خبردارکیا کہ جنہوں نے دومہینےکی زائد فیسیں بچوں کے والدین کو واپس نہ کیں وہ ان کےلئے نائیک بن جائیں گے،خودکمپیوٹرسےرجسٹریشن منسوخی کےنوٹس نکالیں گےاورخود ہی اسےاسکولوں کی دیوار پر چسپاں کریں گے۔ 

وزیر تعلیم جو کہتے ہیں وہ کرتے بھی ہیں۔ یاد رہے انہوں نے سندھ اسمبلی میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی اکلوتی بیٹی کوسرکاری اسکول میں داخل کرائیں گے تاکہ عوام کا گورنمنٹ اسکولز پر اعتماد بڑھے،بعد میں وہ اپنی 8 سالہ بیٹی کے ساتھ حیدر آباد کے گورنمنٹ گرلز میرا ں اسکول گئے اور اسے تیسری جماعت میں داخل کروادیا ۔