چین کی پہلی ونگ سوٹ فلائنگ گرل

چین کی پہلی ونگ سوٹ فلائنگ گرل


24 نیوز:  لڑکی نے ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگائی اور آسمان پر اڑنے کا خواب سچ کردکھایا، چین کی پہلی ونگ سوٹ فلائنگ گرل یووئن نے ہمالیہ کے پہاڑوں اور ہیلی کاپٹر سے آزادانہ چھلانگ لگائی۔

یوں تو خواتین کو صنف نازک کہا جاتا ہے لیکن چینی لڑکی کے کیا کہنے جسے نہ صرف آسمان پر اُڑنے کا شوق ہے بلکہ اس شوق کی تکمیل کے بعد اس نے چین کی پہلی ونگ سوٹ فلائنگ گرل کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

چین سے تعلق رکھنے والی یووئن نامی سکائی ڈائیور نے ہمالیہ کے پہاڑوں اور ہیلی کاپٹر  سے آزادانہ چھلانگ لگاتے ہوئے نہ صرف آسمان پر اُڑنے کا خواب سچ کر دکھایا بلکہ ونگ سوٹ فلائنگ کی دنیا میں قدم رکھ کر چین کی پہلی ونگ سوٹ فلائر بھی بن گئی۔

دوسری جانب یووئن کی اس کامیابی پر جہاں ان کے ساتھیوں نے بھرپور خوشی منائی وہاں ان کو ملک بھر سے مبارکباد کے پیغامات بھی موصول ہوئے جس سے یووئن کی خوشی دوبالا ہو گئی۔