تیز ترین سپر کمپیوٹر کی فہرست جاری

 تیز ترین سپر کمپیوٹر کی فہرست جاری


24نیوز: دنیا میں تیز ترین سپر کمپیوٹرز کی فہرست میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے جبکہ چین کا تیسرا نمبر ہوگیا ہے۔

تیز ترین دس کمپیوٹرز میں امریکہ کے پانچ کمپیوٹرز ہیں جبکہ دیگر ممالک میں سوئٹزلینڈ، جرمنی اور جاپان بھی شامل ہیں۔ فہرست میں 500 تیز ترین سپر کمپیوٹرز میں چین کے 227 کمپیوٹرز ہیں جبکہ امریکہ کے 109 ہیں۔ تیز ترین سپر کمپیوٹرز کی فہرست سال میں دو بار شائع کی جاتی ہے۔ تازہ ترین فہرست کے مطابق امریکہ کے دو سپر کمپیوٹر سمٹ اور سیئیرا پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی سپر کمپیوٹر سمٹ دو لاکھ ٹریلین کیلکیولیشنز فی سیکنڈ کر سکتا ہے۔ سمٹ اور سیئیرا دونوں ہی کمپیوٹر کمپنی آئی بی ایم نے تیار کیے ہیں۔ فہرست میں کہا گیا ہے کہ چین کا سنوے ٹائی ہو لائٹ گذشتہ سال سب سے تیز ترین سپر کمپیوٹر تھا۔ تاہم اس سال کی فہرست میں یہ تیسرے نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ چوتھے نمبر پر بھی چین ہی کا سپر کمپیوٹر ہے۔

سپر کمپیوٹرز بہت بڑے، اور مہنگے سسٹمز ہوتے ہیں جن میں ہزاروں پراسیسرز کو مخصوش انداز میں اکٹھا کیا گیا ہوتا ہے اور ان سے انتہائی مخصوص کیلکیولیشنز کروائی جاتی ہیں۔سپر کمپیوٹرز سے لیے جانے کاموں کی چند مثالوں میں موسمیاتی تبدیلی کے جائزے، جوہری ہتھیاروں کی سیمیولیشنز، تیل کے ذخائر کی کھوج، موسم کی حال کی پیشگوئیاں، ڈی این اے سیکونسنگ وغیرہ شامل ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔