امریکی صدر ٹرمپ کے ایک ٹویٹ سے خام تیل سستا

امریکی صدر ٹرمپ کے ایک ٹویٹ سے خام تیل سستا


واشنگٹن (24 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک ٹویٹ نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزید سستا کر دیا، چند گھنٹے کی ٹریڈنگ میں ہی قیمت پانچ فیصد سے بھی زیادہ کم ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت تین ڈالر سے زیادہ کمی سے 56 ڈالر اور عالمی بینچ مارک برنٹ خام تیل کی قیمت 66 ڈالر کی سطح پر آ گئی، خام تیل کی قیمت میں گزشتہ تین ہفتوں سے مسلسل کمی کے باعث سعودی عرب نے کہا تھا کہ اوپیک مارکیٹ میں تیل کی سپلائی میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کی کمی کرے گا، جس سے پیر کے روز خام تیل کی قیمت میں تھوڑا اضافہ دیکھا گیا۔

تاہم سعودی بیان کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ امید ہے سعودی عرب اور اوپیک تیل کی سپلائی کم نہیں کرے گا، تیل کی قیمت مزید کم ہونی چائیے۔ جس کے بعد خام تیل کی قیمت میں کمی کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا، مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل بارہ سیشن میں کمی نے مارکیٹ میں مسلسل مندی کا 34 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، تین ہفتوں میں خام تیل 25 فیصد تک سستا ہو چکا ہے۔