اب تک موجودہ حکومت نے جوغلطیاں کیں وہ سیاچن سےبھی بڑی ہیں: جاوید ہاشمی

اب تک موجودہ حکومت نے جوغلطیاں کیں وہ سیاچن سےبھی بڑی ہیں: جاوید ہاشمی


ملتان (24 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کی تحریک انصاف کی حکومت پر شدید تنقید ، ان کا کہنا ہے کہ  عمران خان نے ایک بھی پارٹی ٹکٹ میرے کہنے پرنہیں دیا، انہیں سمجھایا بھی تھا کہ مانگے تانگےکی حکومت سے انقلاب نہیں لایا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے اپنی رہائش گاہ پر اہم پریس کانفرنس کی، اس موقع پر  ان کا کہنا تھا کہ نیب مجھے مسٹر کلین کا سرٹفیکٹ دے چکی ہے۔ بنی گالہ ایک نیشل پارک ہے لوگوں کو وہاں پر مفت میں پلاٹس ملے، وزیراعظم کا گھر بھی نیشل پارک میں شامل ہے کس کی جرات ہے انکے گھر پربات کریں، شائد بنی گالہ کے عمران خان صاحب نے پیسے بھی دیئے ہوں ،انھوں نے کہا اگر میرے گاوں میں بھی کوئی تجاوزات ہیں اس کو بھی گرا دیں۔

جاوید ہاشمی کا  مزید کہنا تھا کہموجودہ حکومت نے 87 دنوں میں جوغلطیاں کی ہیں وہ سیاچن سے بھی بڑی ہیں۔عمران خان نے مجھے کہا تھا کہ زلفی بخاری کا باپ آپکے پورے الیکشن کا خرچہ اٹھائے گا، میں ایک جنگ لڑ رہا ہوں مجھے پارٹی نے اس بار ٹکٹ نہیں دیا، میں نے پھر بھی اپنی پارٹی کے ڈسیپلن پر سرجھکا دیا، نوجوانوں کو عمران خان سے بہت امیدیں ہیں،انھوں نے کہا پہلے کہہ چکا ہو تمام پارٹیاں ملیں گی تو جنوبی پنجاب صوبہ بنے گا۔