قراقرم ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی

قراقرم ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی


لاہور(سعید احمد)کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی،اوور شوٹ ٹرین کو روکنے کے لیے ڈرائیور نے ٹرین ڈیڈ لائن کی طرف موڑ لی۔

تفصیلات کے مطابق   قراقرم ایکسپریس ہولناک حادثے سے،دوران سفر انجن کی بریکیں فیل ہوگئیں،اوور شوٹ ٹرین کو روکنے کے لیے ڈرائیور نے ٹرین ڈیڈ لائن کی طرف موڑ لی، ٹرین کی رفتار زیادہ ہونے کی وجہ سے پٹری سے نیچے اتر گئی، ٹرین کا انجن فیل ہونے پہ حادثے سے بچنے کے لیے ڈیڈ لائن طریقہ کار استعمال کیا گیا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ ڈیڈ لائن کی طرف موڑنے سے کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ٹرین صفدر آباد سٹیشن پر پٹری سے نیچے اترگئی، فیصل آباد سیکشن مکمل بند ہوگیا جبکہ انجن اوور شوٹ ہوگیا جس سےبریکیں فیل ہوگئیں۔