ضمنی انتخابات میں حکومت کو شکست

ضمنی انتخابات میں حکومت کو شکست


لاہو( 24نیوز )ملک بھر میں ہونیوالے 35 نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن کےغیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ 

پاکستان  تحریک انصاف کے دو کھلاڑیوں نے الیکشن سےپہلے سے ہی میدان مارلیا ، پی پی 87 میانوالی سے تحریک انصاف کے ملک احمد خان بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ پی پی 296 راجن پور سے بھی تحریک انصاف کے امیدوار اویس دریشک بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

قومی اسمبلی نتائج

این اے 131: 

لاہوراین اے 131 میں بڑااَپ سیٹ، خواجہ سعدرفیق نےپی ٹی آئی سے کپتان کی نشست چھین لی۔خواجہ سعد رفیق 60476 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مخالف امیدوار ہمایوں نے 50245 حاصل کیے۔

این اے 35

بنوں،این اے 35کے374اسٹیشنزکےنتائج کے مطابق ایم ایم اے کے زاہد اکرم درانی 50840 ووٹ لیکر پہلے نمبر پرجبکہ پی ٹی آئی کے نسیم علی شاہ 31770 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرہیں۔یاد رہے کہ این اے35بنوں کی نشست عمران خان نےچھوڑی تھی۔

این اے 53

اسلام آباد، این اے 53 کے 239 پولنگ اسٹیشنز کے نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے علی نواز خان 38434 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ ن لیگ کے وقار احمد 22928 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 56

اٹک این اے 56 کا مکمل 575 پولنگ اسٹیشن کا غیر سرکاری غیر حتمی رزلٹ آگیا۔مسلم لیگ نون کے ملک سہیل کمٹریال 125665 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پی ٹی آئی کے  علی خان 89709 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔واضح رہے کہ یہاں سے پہلے پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔

این اے 69

این اے 69 گجرات کا غیر حتمی نتیجے کے مطابق مونس الہی 65 ہزار 543 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ن لیگ کے عمران ظفر 14767 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 60

راولپنڈی،این اے 60 کامکمل غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کےراشد شفیق 44483 ووٹ لے کرکامیاب جبکہ ن لیگ کے سجادخان 43836 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پرہیں۔

این اے 63:

ٹیکسلا، این اے 63 کا مکمل غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے منصور حیات خان 71782 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ن لیگ کے عقیل ملک 45490 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 124

لاہور، این اے 124 مسلم لیگ ن کے شاہد خاقان عباسی 79709 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ مخالف امیدوار غلام مہی الدین 32972 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 243

این اے 243 کراچی کے116پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے محمد عالمگیر خان 18963ووٹ لے کر آگے جبکہ ایم کیو ایم پا کستان کے عامر چشتی 8022ووٹ لے کرپیچھے ہیں۔

این اے 103

فیصل آباد، این اے 103 کے 207 اسٹیشنز کے نتیجے کے مطابق ن لیگ کے علی گوہر 39406 ووٹ لے کر پہلے نمبر پرجبکہ تحریک انصاف کے محمد سعداللہ 33108 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرہیں۔

این اے 243

این اے 243 کراچی کے116پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے محمد عالمگیر خان 18963ووٹ لے کر آگے جبکہ ایم کیو ایم پا کستان کے عامر چشتی 8022ووٹ لے کرپیچھے ہیں۔

صوبائی اسمبلی نتائج

پی پی 3

حلقہ پی پی 3 اٹک کے 196 پولنگ اسٹیشن میں سے172 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے اکبر خان تنولی   37981 ووٹ لےکرآگے جبکہ مسلم لیگ ن کے افتخارخان 37908 لےکردوسرےنمبرپر ہیں۔

پی پی 27: 

جہلم،پی پی 27 کا مکمل غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے ناصر محمود 61312 ووٹ لیکر کامیاب ہوئےاور  تحریک انصاف کے شاہنواز راجہ 60722 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔

پی پی 103

فیصل آباد، پی پی 103 کے 64 اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق ن لیگ کے جعفر علی 12156 ووٹ لے کر پہلے نمبرپر جبکہ تحریک انصاف کے شمشیر حیدر 7925 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 118

ٹوبہ ٹیک سنگھ، پی پی 118 کے 170 اسٹیشنز کے نتائج  کے مطابق آزاد امیدوار چودھری بلال اصغر 51101 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے اسد زمان 45823 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 164

لاہور، پی پی 164 کا مکمل غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق ن لیگ کے سہیل شوکت بٹ 34335 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے یوسف علی 26855 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 165

لاہور، پی پی 165 کےمکمل غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کے ملک سیف الملوک کے 36371 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ تحریک انصاف کے محمد منشاء 31191 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 222

پی پی 222 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار قاسم عباس خان 36190 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ تحریک انصاف کے سہیل احمد نون 30107 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 201

چیچہ وطنی، پی پی201،پی ٹی آئی جیت گئی۔ پی ٹی آئی کے سیدصمصام بخاری 58390ووٹ لیکر کامیاب جبکہ ن لیگ کے طفیل جٹ 51662ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر ہیں۔

پی پی 261

پی پی 261 کے 94 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ , پی ٹی آئی کے مخدوم فواز 19714ووٹ لیکر آگے جبکہ پی پی کے مخدوم حسن رضا 10261 لیکر پیچھےہیں۔

اٹک، این اے 56،پولنگ اسٹیشن نمبر397 کاغیرحتمی،غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق ن لیگ کے ملک سہیل خان 180 ووٹ لے کرآگے جبکہ پی ٹی آئی کے ملک خرم علی خان83 ووٹ لے کردوسرے نمبرپرہیں۔

پی پی 272

مظفر گڑھ، پی پی 272 کے مکمل غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کی زہرہ بتول 27752 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار سید ہارون 18853 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 292

ڈیرہ غازی خان،پی پی 292 میں ن لیگ فاتح، ن لیگ کےسرداراویس خان لغاری نے 32843ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ٹی آئی کاسردارمقصودلغاری 21938ووٹ حاصل کیے۔

پی ایس30

پی ایس30خیرپورمیں پیپلزپارٹی نے میدان مارلیا، خیرپور،پیپلزپارٹی کے امیدواراحمدرضاشاہ 36890لیکرکامیاب جبکہ جی ڈی اےکے محرم شاہ 21470 لیکر دوسرے نمبرپررہے۔

پی ایس 87

کراچی : پی ایس87 ضمنی انتخاب تمام 124 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہوئے جس کے مطابق پی پی پی 32566 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔ پی ٹی آئی کو 12341 ووٹ ملے، پی پی کے ساجد جوکھیو کو 20225 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

پی کے 44

پی کے 44 صوابی کے 106 پولنگ سٹیشن کے رزلٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عاقب اللہ خان کے 12046 ووٹ جبکہ عوانی نیشنل پارٹی کے غلام حسن 8350 لیکر دوسرے نمبر پر ہے۔

پی کے 64

پی کے64نوشہرہ کے78پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پی ٹی آئی کے لیاقت خٹک 12588ووٹ لیکر آگےجبکہ اے این پی کےشاہد خٹک 4339ووٹ لیکر پیچھےہیں۔

پی کے 78

عوامی نیشنل پارٹی نے پشاور کی صوبائی اسمبلی کی سیٹ جیت لی،  شہید ہارون بلور کی بیوہ ثمر ہارون بلور نے پی ٹی آئی کے عرفان خان چار ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری سے شکست دے دی، ثمر ہارون بلور نے 20916 جبکہ عرفان خان نے 16819 ووٹ حاصل کئے.

پی کے97

ڈی آئی خان میں پی ٹی آئی نے اپنی نشست آسانی بچالی۔ پی کے97میں فیصل امین گنڈاپور18170ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔۔ ان کے مدِمقابل پیپلزپارٹی کےفرحان افضل نے7608 ووٹ لئے

نواز شریف شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث ووٹ کاسٹ نہ کرسکے
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے این اے 124کے پولنگ سٹیشن گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ریلوے روڈمیں ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے تو ووٹ کاسٹ نہ کرسکے،وہ بغیر شناختی کارڈ کے پولنگ سٹیشن آگئے تھے،مریم نواز بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔
ن لیگ کے قائد جب پولنگ سٹیشن پہنچے تو کارکنوں نے گاڑی کو گھیر لیا،کارکنوں نے شیر آیا،شیر آیا کے نعرے لگائے،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ان کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے ووٹ کاسٹ کردیا

وزیر اعظم عمران خان نے این اے 153کے پولنگ سٹیشن موہڑہ نور میں ووٹ کاسٹ کردیا،وہ پروٹوکول کے ساتھ پولنگ سٹیشن پہنچے،اس وقت سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

لوٹے،لوٹے کے نعرے لگ گئے
این اے 131میں پی ٹی آئی کے امیدوار ہمایوں اختر کی آمدپر ن لیگی کارکنوں نے لوٹے لہرا دئیے اور ان کی گا ڑی کو گھیر کر ”لوٹے،لوٹے“کے نعرے لگاتے رہے،پولیس اہلکاروں اور ہمایوں اختر کی سکیورٹی نے ن لیگی کارکنوں کو منتشر کیا اور انہیں گھیرے سے نکالا۔

چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کا کنٹرول روم کا دورہ
چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان نے الیکشن کمیشن کے مانیٹرنگ کنٹرول کا دورہ کیا،انہوں نے پولنگ انتظامات کا جائرہ لیا اور اس پر اعتماد کا اظہار کیا جبکہ دوسری طرف کنٹرول روم میں شکایات کا اندراج جاری ہے،ابھی تک جو شکایات موصول ہوئیں ان میں اکثریت میڈیا نمائندوں کو پولنگ اسیٹشنز میں داخلے سے روکے جانے کی ہیں الیکشن کمیشن ان شکایات کا فوری ازالہ بھی کر رہا ہے۔

تاریخ رقم،پہلی بار سمندر پار پاکستانیوں نے بھی ووٹ ڈالا

ضمنی انتخاب 2018 سمندر پار پاکستانیوں کی انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹنگ کا عمل جاری, نصف کے قریب آئی ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کردیا اب تک 3422 انٹرنیٹ کےذریعے ووٹ کاسٹ ہوگئے، قومی اسمبلی کے 2810 آئی ووٹ کاسٹ ہوگئے صوبائی اسمبلیوں کے 622 آئی ووٹ کاسٹ ہوگئے شام پانچ بجے تک آئی ووٹر ووٹ کاسٹ کرسکیں گے-

ووٹر کے آنے سے پہلے ووٹ کاسٹ
لاہور میں ووٹر کے آنے سے پہلے ہی ووٹ کاسٹ ہو چکا تھا،خاتون ووٹر کا کہنا ہے کہ پی پی 165میں میرا ووٹ ہے ،جب ووٹ ڈالنے کیلئے آئی تو پتا چلا کہ میرا ووٹ پہلے کاسٹ ہوچکا ہے۔
آج پی ٹی آئی جیتے گی :عالمگیر خان

امیدوار پی ٹی آئی این اے 243 عالمگیر خان نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے پہلے اللہ کاشکر ادا کرتا ہوں کہ کراچی والوں نے پیار دیا ،اہلیان کراچی نے مجھے کبھی تنہا نہیں چھوڑا امید ہے کہ پی ٹی آئی جیتے گی عمران خان کی نشست سے انتخابات میں حصہ لیناباعث اعزاز ہے ،فکس اٹ نے بلدیاتی اداروں پر اہلیان کراچی کی خدمت کے لیے دباﺅ ڈالا کراچی والوں کا اچھا وقت آرہا ہے۔

ود میں رہتے ہوئے کام کریں تو مسائل کبھی جنم نہ لیں ضمنی الیکشن سے قبل وضاحت کس جانب اشارہ کر رہی ہے ،بیان پر وضاحت چاہئے.

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔