بھارتی عدالت کا ڈاکٹر ذاکر نائیک کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

بھارتی عدالت کا ڈاکٹر ذاکر نائیک کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم


ممبئی ( 24 نیوز ) بھارتی عدالت نےڈاکٹر ذاکر نائیک کے 4 فلیٹس اور ایک دکان ضبط کرنے کا حکم دے دیا، ذاکر نائیک کی این جی او پر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونےکا الزام عائد ہے۔

 تفصیلات کے مطابق بھارت کی خصوصی عدالت نے معروف اسکالر ڈاکر ذاکر نائیک کی 5 جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے،  خصوصی عدالت نے ممبئی میں ذاکر نائیک کے 4 فلیٹس اور ایک دکان ضبط کرنے کا حکم جاری کر دیاہے۔رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک کی این جی او پر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونےکا الزام ہے۔

یاد رہےبھارتی عدالت نے ذاکر نائیک پر جون 2017 میں فردجرم عائد کی تھی, ڈاکٹر ذاکر نائیک مستقل رہائشی کے طور پر ملائیشیا میں مقیم ہیں۔