سابق وزیراعظم خاقان عباسی نے عمران خان کو بڑا

سابق وزیراعظم خاقان عباسی نے عمران خان کو بڑا " لیڈر" تسلیم کرلیا


لاہور(24نیوز) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے اہم رہنما شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم عمران خان کو  لیڈر مان لیا۔

سیاسی اختلافات رکھنے کے باوجود سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے عمران خان کو لیڈر تسلیم کرلیا۔انھوں نے کہا کہ  ملک کا بڑا مسئلہ قیادت کا فقدان ہے، لیڈر شپ وہ ہوتی ہے جو سب کو ساتھ لیکر چلے، اصل مسئلہ ماضی میں اور آج بھی یہ ہے کہ بڑی کرسیوں پر چھوٹے لوگ بیٹھے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سیاسی تاریخ میں 4 سیاسی لیڈر پیدا ہوئے، جن میں ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، نواز شریف اور عمران خان شامل ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ میرا ذاتی مؤقف ہے اس بیان سے پارٹی کا کوئی عمل دخل نہیں۔
 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔