امریکہ کی سعودی عرب کو سنگین دھمکی

امریکہ کی سعودی عرب کو سنگین دھمکی


24نیوز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، جمال خاشقجی کی گمشدگی میں سعودی عرب کا ہاتھ ہوا توسزا ناگزیر ہوگی۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی چینل کو انٹرویو میں سعودی عرب کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے، امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، سعودی حکام نے گمشدگی میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی ہے ۔  اگر سعودی عرب گمشدگی میں ملوث پایا گیا تو سزا ناگزیر ہوگی ۔

سعودی وزیر داخلہ شہزادہ سعود بن نایف بن عبدالعزیز نے صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی سے متعلق سعودی حکومت کے خلاف الزامات کی مذمت کی ہے۔گزشتہ دنوں سعودی صحافی جمال خاشقجی استنبول کے سعودی قونصل خانے سے لاپتہ ہوگئے تھے۔ ترک پولیس نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ سعودی صحافی کو قتل کردیا گیا ہے ۔سعودی قونصل خانے نے ترک پولیس کے الزام کو مسترد کیا ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔