دبئی :امام الحق کی انگلی کی سرجری مکمل

دبئی :امام الحق کی انگلی کی سرجری مکمل


دبئی(24 نیوز) زخمی کرکٹر امام الحق کی انگلی کی دبئی میں سرجری، امام الحق منگل کو وطن واپس آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے زخمی کھلاڑی امام الحق کی انگلی کی سرجری دبئی کے ہسپتال میں کردی گئی،  امام الحق منگل کو وطن واپس آئیں گے۔ امام الحق کی سرجری دبئی کے ہسپتال میں ہوئی سرجری کے بعد انہیں ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔  یاد رہے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پانچویں دن پاکستان ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق کے بائیں ہاتھ کی انگلی میں فیلڈنگ کے دوران فریکچر ہو گیا تھا۔

 آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ ان کے کیرئیر کا چوتھا ٹیسٹ تھا، جہاں آسڑیلیا کے خلاف انہوں نے پہلی اننگز میں 76 اور دوسری اننگز میں 48 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ 16 اکتوبر سے ابوظہبی ٹیسٹ میں اوپنر کی شرکت نہیں کر سکیں گے۔