کراچی: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر فضل پیچوہو کا انسداد خسرہ مہم کا افتتاح

کراچی: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر فضل پیچوہو کا انسداد خسرہ مہم کا افتتاح


کراچی (24 نیوز) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر فضل پیچوہو نے کراچی میں انسداد خسرہ مہم کا افتتاح کردیا ۔ 27 اکتوبر تک جاری رہنے والی مہم میں نو ماہ سے پانچ سال تک کے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔

اس موقع صوبائی وزیرصحت کاکہناتھاکہ پیرسے شروع ہونے والی خسرہ مہم میں غیرذمہ داری کامظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،  کراچی سمیت صوبے بھر کے ستر لاکھ سے زائد بچوں کو خصوصی مہم کا حصہ بنا یا جائے گا، مہم میں 1523 فیکس سائڈ اور 5633 آوٹ ریچ ٹیم بنائی گئی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہاکہ اس موذی بیماری سے نجات دلانے کےلیے کوشاں ہیں، خسرہ کی ویکسین مکمل سیف ہے، یہی ویکسین پوری دنیا میں لگائی جاتی ہے، اس کی بدولت دنیا کے کئی ملکوں سے یہ بیماری ختم ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ سال 2018 میں 122 بچے خسرہ کے باعث انتقال کر چکے ہیں۔