ایرانی انجینئرز نےلیمبوروگھینی کی کاربن کاپی تیار کرلی

ایرانی انجینئرز نےلیمبوروگھینی کی کاربن کاپی تیار کرلی


 ( 24 نیوز ) ایرانی انجینئرز کی گاڑیوں کی صنعت میں اہم پیش رفت, معروف سپورٹس کارلیمبوروگھینی کی کاربن کاپی تیار کرلی۔

ایرانی انجینئرز کی گاڑیوں کی صنعت میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایرانی انجینئرز نے ایک ایسی سپر اسپورٹس کار تیار کی ہےجسے دیکھ کر سب ششدر رہ گئے ہیں۔ ایرانی انجنیئروں کی ایک کریک ٹیم نے چار سال کی محنت سے ایک ریورس انجینئر لیمبرگھینی مرسیکلگو ایس وی کی نقل تیار کر لی ہے.تخلیقی ٹیم کے رہنما اور ڈیزائنر مسعود موردی کا کہنا تھا  کہ اس کے عملے نے گزشتہ چار سالوں میں ریسرچ، ڈیزائن، ماڈلنگ اور مینوفیکچررز مراحل سے گزر تے ہوئےاس ماڈل کو تیار کیا ہے۔

دوسری جانب حقیقی لیمبوروگھینی مرسییلگوگو 2001 اور 2010 کے درمیان مشہوراطالوی کار کارخانہ کی طرف سے تیار کی گئی تھی.