کیا ضمنی الیکشن ن لیگ کیلئےگیم چینجرثابت ہوگا؟

کیا ضمنی الیکشن ن لیگ کیلئےگیم چینجرثابت ہوگا؟


لاہور( 24 نیوز) ضمنی انتخابات کا معرکہ حکومت اور اپوزیشن کیلئے چیلنج بن گیا،  پنجاب کی11نشستوں پرضمنی انتخابات کل ہوں گے۔

پنجاب میں ضمنی انتخابات کا معرکہ پی ٹی آئی حکومت کے لئے امتحان بن گیا، ضمنی انتخابات پی ٹی آئی اور ن لیگ دونوں کے لئے گیم چینجر ثابت ہوسکتاہے۔14 اکتوبر کو لاہور کی دو صوبائی نشستوں سمیت پنجاب بھر کی 11 نشستوں پر ضمنی الیکشن ہورہے ہیں. پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی میں 175 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ ن لیگ 162 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ پی ٹی آئی کو پنجاب میں ن لیگ پر صرف 14 نشستوں کی برتری حاصل ہے، مسلم لیگ ن کا ضمنی الیکشن میں کلین سویپ کی صورت میں پنجاب حکومت میں دوبارہ حکومت بنانے کے امکانات روشن ہوسکتے ہیں۔

ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے کلین سویپ کیا تو انکی تعداد 173 ہوجائے گی، ن لیگ پیپلز پارٹی کو ساتھ ملاکر حکومت بنانے کی پوزیشن میں جاسکے گی ۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق تحریک انصاف کو اپنی حکومت کو محفوظ رکھنے کے لیے ضمنی الیکشن میں زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کرکے ن لیگ کی متوقع کامیابی کو روکنا ہوگا .