پیپلزپارٹی نے آمروں کا مقابلہ کیا کٹھ پُتلی کیا چیزہے، بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی نے آمروں کا مقابلہ کیا کٹھ پُتلی کیا چیزہے، بلاول بھٹو


لاڑکانہ (24 نیوز) بلاول بھٹوکہتے ہیں "مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں"   پیپلزپارٹی نے آمروں کا مقابلہ کیا کٹھ پُتلی کیا چیزہے۔

لاڑکانہ میں جلسے سے خطاب میں کہا 17 اکتوبر کو ضمنی انتخاب میں عوام پیپلز پارٹی کو جتوائیں گے ۔ بلاول بھٹو نے ایک بار پھر سندھ کے حُریت پسند لیڈر ہوش محمد شیدی شہید کا نعرہ مستانہ لگادیا "مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں"۔  لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےآمروں کامقابلہ کیا، کٹھ پتلی کیاچیزہے ، کٹھ پتلی کوگھر بھیجنےکیلئےساتھ دیں ، وفاق کوکراچی پرقبضہ نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت ایک کروڑ لوگوں کو نوکریاں کیا دیتی ۔ اس نے تو ایک سال میں لوگوں کو بیروزگار کردیا، 50 لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن مہنگائی کے سونامی میں ڈبو دیا ہے۔

بلاول نے مزید کہا کہ لاڑکانہ کی عوام کسی کٹھ پتلی حکومت کے ساتھ نہیں ہے اور 17 اکتوبر کو تیر کو جتوائیں گے اور اِس جیت کے بعد 18 اکتوبر کو کراچی میں جلسہ کریں گے۔ لاڑکانہ کی شیخ زید کالونی میں کارکنوں سے خطاب میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ عمران خان نے عوام کے معاشی حقوق پر سودے بازی کی۔

اس سے پہلے جب بلاول بھٹو جلسہ گاہ پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا ۔ بلاول بھٹو کا استقبال جیئے بھُٹو بینظیر کے نعروں سے کیا گیا۔اس موقع پر کارکن پارٹی ترانوں پر والہانہ رقص کرتے رہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer