ہنڈا اٹلس نے ہنڈا بی آر وی کا نیا ماڈل متعارف کرا دیا

ہنڈا اٹلس نے ہنڈا بی آر وی کا نیا ماڈل متعارف کرا دیا


لاہور(حسن علی)ہنڈا اٹلس کارز پاکستان نے ہنڈا بی آر وی کا نیا ماڈل متعارف کرا دیا، نئی ہنڈا بی آر وی 2019 کو جدید فیچرز سے ہم آہنگ کیا گیا ہے، ہنڈا بی آر وی کا نیا ماڈل متعارف کروانے کیلئے پروقار تقریب کا اہتما کیا گیا۔

ہنڈا اٹلس کارز کی جانب سے نئی بی آر وی 2019 کو متعارف کروانے کی تقریب کا انعقاد رائل پام میں ہوا، تقریب میں ہنڈا اٹلس کارز پاکستان کے صدر ہیرو نوبویوشیمو را اور جی ایم سیلز اینڈ مارکیٹنگ عامر نذیرسمیت دیگر نے شرکت کی۔

نئی ہنڈا بی آر وی 2019 کی خوبیاں بیان کرتے ہوئے جنرل منیجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ عامر نذیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی مارکیٹ ایک اہم مارکیٹ ہے اور اپنے صارفین کو بہتر معیار فراہم کرنا ہنڈا اٹلس کا مقصد ہے، اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہنڈا اٹلس اپنی گاڑیوں میں مزید بہتر فیچرز متعارف کرواتے رہیں گے۔

اُنکا کہنا تھا کہ ہائی گراؤنڈ کلیئرنس کے ساتھ ساتھ بی آر وی کا نیا انٹیریر بھی پہلے سے زیادہ دلچسپ اور کشادہ ہے، بی آر وی کو خاص طور پر پاکستانی سڑکوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔

ہنڈا اٹلس کارز کے جی ایم مارکیٹنگ اینڈ سیلز عامر نذیر نے کہا کہ نئی بی آر وی اپنی کروم گرم اور ہائی گلوس فرنٹ گرم کی بدولت سڑکوں پر اپنی امتیازی پہچان رکھتی ہے، سب سے بڑھ کر فوگ لائٹس کیلئے نفاست سے بنائے گئے بمپرز اور چمکدار فوگ گارنش گاڑی کو مزید مضبوط اور دلچسپ بناتی ہے۔

اُنکا کہنا تھا کہ نئی بی آر وی سمارٹ انٹری اور پش سٹارٹ کے جدید فیچر سے آراستہ ہے جبکہ اس کے کشادہ انٹیریئر کے باعث اس میں سات افراد باآسانی بیٹھ سکتے ہیں، ضروری اشیا سنبھالنے کیلئے سینٹر کونسول کے ساتھ ساتھ صارفین کے تحفظ کو بہتر بنانے کیلئے ڈرائیور اور پسنجر کیلئے دو ائیر بیگز بھی دئیے گئے ہیں۔

ہنڈا اٹلس کارز کی جانب سے نئی متعارف کی جانے والی بی آر وی میونل ٹرانسمیشن اور آئی وی ٹیک میں سات خوبصورت رنگوں میں دستیاب ہوگی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer