مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کا ٹاسک احسن اقبال کے سپرد

مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کا ٹاسک احسن اقبال کے سپرد


اسلام آباد(24نیوز)مسلم لیگ نون نے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا، نواز شریف کا خط فضل الرحمان سے شیئر کرنے کا فیصلہ کیا، احسن اقبال سمیت تین رکنی وفد آج مولانا سے ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کو گرانے کے لئے مسلم لیگ نون نے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے تین رکنی وفد تشکیل دیتے ہوئےوفد کی قیادت پارٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے حوالے کردی،وقت میں انجینئر امیرمقام اور مریم اورنگزیب بھی شامل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وفد آج مولانا فضل الرحمان سے رات 8 بجے پشاور میں ملاقات کرےگا، وفد قائد نواز شریف کے خط کی روشنی میں پارٹی کے آزادی مارچ میں شرکت سے متعلق حکمت عملی سے آگاہ کرے گا۔

مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کا کہناتھا کہ نواز شریف کی خواہش ہے کہ پارٹی اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کر کے آزادی مارچ کے پروگرام کو حتمی شکل دے اور حکومت خاتمے کی مہم شروع کی جائے۔