کشمیریوں کی پاکستان سے لازوال محبت، ویڈیو وائرل

کشمیریوں کی پاکستان سے لازوال محبت، ویڈیو وائرل


سری ینگر( 24نیوز )مقبوضہ وادی میں مودی کی پابندیاں کشمیریوں کی پاکستان سےمحبت کم نہ کرسکی،کشمیری نوجوان بھارتی ظلم وستم کی پرواہ کئے بغیر پاکستانی قومی ترانے پر پریڈ کی اورپرچم کوسلامی دی۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کا 70 واں روز ہے، بھارتی حکومت کے جیروتشدد کے خونی پنجوں میں نہتے کشمیری آزادی حق خودارادیت کے لئے اپنی آواز بلند کئے ہوئے ہیں، بھارتی مظالم کے باوجودکشمیریوں نے پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی قومی ترانے پر پریڈ کی اورپرچم کوسلامی دی، کشمیریوں کی پاکستان سےلگاؤکی ویڈیوشوشل میڈیاپروائرل ہوگئی۔

واضح رہے کہ5اگست بھارتی حکومت نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے کشمیریوں پر  ظلم وستم کے پہاڑ ٹوڑ دیئے،اندرونی و بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع کردیا گیا، کھانے،پینے کی اشیاء سے محروم کشمیری بھارت حکومت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں۔

مودی سرکار کا مکروہ چہرہ ب دنیا کے سامنےنقاب ہوچکا ہے،بانڈی پورہ، بارہمولا، کپواڑہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی احتجاج جاری ہیں،سری نگر،بڈگام، گندربل، اسلام آباد، پلوامہ،کولگام، شوپیاں میں مودی حکومت کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں۔