چونیاں میں بچوں کا قتل،ملزم نے متاثرہ والدین کے سامنے اعتراف جرم کرلیا

چونیاں میں بچوں کا قتل،ملزم نے متاثرہ والدین کے سامنے اعتراف جرم کرلیا


چونیاں (24 نیوز) چونیاں میں چاربچوں کےاغواکےبعدقتل کامعاملہ،ملزم نےمتاثرہ بچوں کےوالدین کےسامنے اعتراف جرم کرلیا،بچوں کےوالدین نے ملزم کوسرعام پھانسی دینےکامطالبہ کیاہے۔

چونیاں میں چار بچوں کو اغوا کے بعد قتل کرنے والے درندے سے متاثرہ بچوں کے والدین نے ملاقات کی ہے ،متاثرہ والدین کو شک تھا کہ شاید گرفتار سہیل شہزاد اُن کے بچوں کا قاتل ہے یا نہیں ، آر پی او شیخوپورہ رینج سہیل حبیب تاجک کی نگرانی میں والدین کی بچوں کے ملزم سے ملاقات کرائی گئی جس میں ملزم سہیل شہزاد نے تسلیم کیا کہ اُسی نے چاروں بچوں کو اغوا کے بعد قتل کیا ۔

متاثرہ بچوں کے والدین نے ایک بار پھر بچوں کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کر دیا ۔ والدین کا کہنا ہے کہ قاتل کو سرعام پھانسی دے کر عبرت کا نشان بنانے کیلئے ایک ہفتہ تک لٹکایا جائے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer