ترک فوج کا آپریشن جاری،حملوں میں کرد ملیشیا کے 399اہلکار ہلاک

ترک فوج کا آپریشن جاری،حملوں میں کرد ملیشیا کے 399اہلکار ہلاک


استنبول(24 نیوز) ترکی کا شام کے شمال مشرقی علاقے میں کرد ملیشیا کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ ترک وزارت دفاع کے مطابق آپریشن میں اب تک کرد ملیشیا کے 399 اہلکار مارے جاچکے ہیں، جبکہ اس دوران ایک ترک فوجی ہلاک اور3 زخمی ہوئے۔

ترکی کا شام کے شمال مشرقی علاقے میں کرد ملیشیا کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ ترک وزارت دفاع کے مطابق آپریشن میں اب تک کرد ملیشیا کے 399 اہلکار مارے جاچکے ہیں، اس دوران ایک ترک فوجی ہلاک اور3 زخمی بھی ہوئے۔

نیٹس

ترک فورسز نے کرد باغیوں کے 11 گاؤں قبضے میں لینے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ ترک وزارت دفاع کے مطابق تل ابیض اور راس العین میں 11 گاؤں پر کرد ملیشیا کا قبضہ چھڑا لیا گیا ہے، آپریشن کے حوالے سے دوسری جانب سیریئن آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ شام کے شمال مشرقی 120 کلومیٹر کے علاقے میں متعدد مقامات پر جھڑپیں جاری ہیں ، کارروائی میں کرد ملیشیا کے 29 اہلکار اور 10 شہری ہلاک ہوئے ہیں

اظہر تھراج

Senior Content Writer