کورین بینڈ نے سعودی مردوخواتین کو جھومنے پر مجبور کردیا

کورین بینڈ نے سعودی مردوخواتین کو جھومنے پر مجبور کردیا


ریاض (24 نیوز) سعودی عرب میں کورین بینڈ کی دھواں دار پرفارمنس، لاکھوں مردو خواتین کی شرکت ،کنگ فہد کلچرل سنٹر موسیقی کے رنگوں سے رنگ گیا۔

سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں کوریا کے معروف بینڈ بی ٹی ایس نے دھواں دار پرفارمنس دی جسے دیکھنے کے لئے لاکھوں سعودی مردو خواتین کے علاوہ غیر ملکی افراد کی کثیر تعداد بھی موجود تھی بی ٹی ایس بینڈ کے سات نوجوانوں نے ساز اور آواز سے حاضرین کے دل مو لئے اور انہیں جھومنے پر مجبور کردیا بی ٹی ایس بینڈ خلیجی اور ایشیائی ممالک میں بے حد مقبول ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer