ٹرین ڈرائیور تیل چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

ٹرین ڈرائیور تیل چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا


( 24نیوز ) کراچی سے ساہیوال کوئلہ لانے والی ٹرین کا ڈرائیور تیل چور نکلا، ڈرائیور نے سہجہ سٹیشن کے قریب ٹرین روکی، کین میں تیل بھر رہا تھا، گینگ مین نے رنگے ہاتھ پکڑ لیا جبکہ ٹرین گارڈ فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے ساہیوال جانے والی ریلوے مال بردار ٹرین کا ڈرائیور سہجہ کے قریب انجن سے تیل چوری کرتے پکڑا گیا، ڈرائیور گاڑی روک کر انجن سے تیل کا کین بھرنے میں مصروف تھا کہ گینگ مین نے دیکھ کر ریلوے پولیس کو اطلاع کردی،ڈرائیور اور گارڈ کو چوری تیل سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ایک گارڈفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ایس ایچ او امداد ڈوگر کاکہناتھا کہ کوئلے سے لوڈ ٹرین کراچی سے ساہیوال جارہی تھی،دوسرے ڈرائیور کو ٹرین دے کر روانہ کردیا گیا،محرم علی اور نوید احمد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے،مقدمہ نمبر 42/19 جرم 409 ، درج کیا گیا،ان کا کہناتھا کہ ریلوے کو نقصان پہنچانے والوں کو ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا۔