جاپان میں ساٹھ سالہ تاریخ کا بدترین طوفان

جاپان میں ساٹھ سالہ تاریخ کا بدترین طوفان


ٹوکیو(24 نیوز)  جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں تاریخ کے خطرناک ترین سمندری طوفان ’ہیگی بیز‘ نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 25 افراد ہلاک، 128 زخمی جبکہ 15 افراد لاپتہ ہو گئے۔

موسلا دھار بارش کے بعد ٹوکیو سمیت متعدد علاقوں میں سیلابی صورتِ حال کا سامنا ہے، متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو ریسکیو کرنے کا عمل جاری ہے۔ گزشتہ روز ٹوکیو سے ٹکرانے والے طوفان ’ہیگی بیز‘ نے ملک کے مشرقی حصے میں شدید تباہی مچائی۔موسلادھار بارشوں کے بعد ٹوکیو اور فوکوشیما سمیت کئی علاقے زیرِ آب آ گئے، دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی جبکہ سمندر میں لہریں بلند ہو گئیں۔ متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer