اسپین کی حسینہ مس ایشیاء بن گئی

اسپین کی حسینہ مس ایشیاء بن گئی


پاسے (24 نیوز) فلپائن میں مس ایشیا پیسفک 2019 کا تاج اسپین کی حسینہ کے سر پر سج گیا۔ مقابلے میں 54مُلکوں کی حسیناوں نے شرکت کی ۔

فلپائن کے شہر پاسے میں مس ایشیا پیسفک 2019 کا تاج اسپین کی حسینہ ’شییانی ہوسمان‘ نے اپنے نام کرلیا۔ 54 ممالک کی حسیناؤں نے اِس مقابلے میں شرکت کی۔ فائنل راؤنڈ کے لیے25 حسیناؤں کے درمیان مقابلہ تھا جہاں ججز کے متفقہ ووٹ سے مس ایشیا پیسیفک کا ٹائٹل ہسپانوی حسینہ کے نام آیا۔

مقابلے میں حاضرین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ ٹیلی وژن پر بھی لاکھوں افراد نے اس مقابلے کو براہ راست دیکھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer