جےیوآئی ف نےآزادی مارچ کیلئےریہرسل شروع کردی

جےیوآئی ف نےآزادی مارچ کیلئےریہرسل شروع کردی


پشاور(24 نیوز) ےیوآئی ف کے آزادی مارچ کے حوالےسے ن لیگی وفد پشاورمیں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ، لیگی وفد نے میاں نوازشریف کا پیغام فضل الرحمان تک پہنچایا۔ بلورہاؤس پشاورمیں مولانا فضل الرحمان اوراے این پی رہنماؤں کےدرمیان بھی ملاقات ہوئی۔

آزادی مارچ کیلیےرابطےتیزہوگئے۔  احسن اقبال کی قیادت میں ن لیگ کےوفد نےپشاورمیں مولانافضل الرحمان سےملاقات کی، لیگی رہنماؤں نےمیاں نوازشریف کاپیغام مولانافضل الرحمان تک پہنچایا۔ بلورہاؤس پشاورمیں مولانافضل الرحمان اوراے این پی رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی۔ مولانا فضل الرحمان نےاےاین پی رہنماؤں کومارچ میں شرکت کی دعوت دی۔

جےیوآئی ف نےآزادی مارچ کیلئےریہرسل بھی شروع کردی۔انصارالاسلام کےرضاکاروں نےپشاور میں پریڈ مارچ کیا۔۔مولانافضل الرحمان نےسکیورٹی رضاکاروں سےخطاب بھی کیا۔

ادھرجےیوآئی سندھ کے جنرل سیکرٹری راشد سومرو نےکہااسلام آبادجانےسے روکاگیایاقیادت کوگرفتارکیاگیاتوملک بھرمیں دھرنےہونگے۔

دوسری طرف مسلم لیگ ن سندھ کےصدرشاہ محمدشاہ نےکہان لیگ پوری طرح مولانافضل الرحمان کےساتھ ہے 27اکتوبرکون لیگ کاقافلہ کراچی سےسکھرپہنچےگا۔ گوجرانوالہ میں بھی آزادی مارچ کی تیاریاں جاری ہیں۔  آزادی مارچ کے حوالے 17 اکتوبرکوشیرانوالہ باغ میں علماءکنونشن ہوگا۔

ادھرخیبرپختونخواحکومت نےجےیوآئی ف کےرہنماؤں کیخلاف کارروائیاں شروع کردیں۔ وانامیں آزادی مارچ سےمتعلق میٹنگ کااہتمام کرنےپر3رہنماؤں کیخلاف ایف آئی آردرج کرلی گئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer