شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کردیا


راولپنڈی( 24نیوز ) وزیر ریلوے شیخ رشید کل سے شروع ہونے والی میانوالی ریل کار کا معائنہ کرنے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پہنچ گئے،ریلوے خسارہ ایک سال میں ختم کرنے کا دعویٰ بھی کر ڈالا ۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پہنچے اور کل سے شروع ہونے والی میانوالی ریل کار کے مختلف حصوں معائنہ کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا تین ہفتوں میں دو ٹرینیں تیار کیں 20دسمبر تک ریلوے کو مثالی بنائیں گے ایک سال میں بیالیس ملین کاخسارہ بھی کردیا جائے گا۔
شیخ رشید نے کہا کے کوئٹہ سے گوادر تک ٹریک بڑھائیں گے ،سی پیک کی حمایت کرتے ہیں ،انہوں نے چیف جسٹس اور عمران خان کے ڈیمز کے لیے اقدامات کو خوش آئند قر اردے دیا۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے 30ریل تیار کرنے والے مزدوروں کیلئے 5ہزار روپے انعام کا اعلان کیا اور کہا کہ وزیر اعظم سے درخواست کروں گا ریلوے کی ہزاروں ایکڑ اراضی پر قبضہ ختم کرانے میں مدد کی جائے۔