وزیر اعظم،گورنرہاﺅسزبارے حکومت کا ایک بار پھر اعلان


اسلام آباد( 24نیوز )وفاقی حکومت کی وزیراعظم ہاﺅس کو اعلیٰ تعلیمی ادارہ بنانے اور چاروں صوبوں کے گورنرہاوسزکو عوام کیلئے کھولنے کا ایک بار پھر اعلان کردیا،وفاقی وزیرشفقت محمود کہتے ہیں کہ وزیراعظم اور گورنرز سرکاری عمارتوں میں نہیں رہیں گے،اس اقدام سے ایک سو پندرہ کروڑ کی بچت ہوگی۔
وفاقی وزیرشفقت محمود نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے اہم سرکاری عمارتوں اور رہائش گاہوں سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے اعلانات پر عمل درآمد شروع کردیا ہے، وزیراعظم ہاﺅس کو اعلی تعلیمی ادارہ بنادیا جائیگا۔
انہوں نے کہا ہے کہ گورنمٹ ہاﺅس مری کو ہیری ٹیج بوتیک، پنجاب ہاﺅس مری سیاحتی کمپلیکس، راولپنڈی پنجاب ہاﺅس اور ملحقہ گورنر ہاو¿س کو اعلیٰ تعلیمی ادارہ بنایا جائیگا، گورنر ہاﺅس لاہور کو میوزیم اور آرٹ گیلری، گورنر ہاﺅس کے گراﺅنڈز کو پبلک پارک میں تبدیل کیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ گورنر ہاﺅس کراچی کو میوزیم میں تبدیل کیا جائے،سٹیٹ گیسٹ ہاﺅس  کراچی کو گورنر آفس جبکہ قصر ناز کراچی کو فائیو سٹار ہوٹل میں تبدیل کیا جائیگا، گورنر ہاﺅس کوئٹہ اور پشاور کو میوزیم جبکہ گورنر ہاﺅس کوئٹہ کے گراﺅنڈز کو خواتین پارک میں تبدیل کیا جائیگا، گورنر ہاﺅس نتھیاگلی کو سیاحتی ہوٹل میں تبدیل کیا جائے گا۔