پاکستانی طالبعلم کا منفرد اعزاز

پاکستانی طالبعلم کا منفرد اعزاز


 (24 نیوز) پاکستانی طالبعلم ڈاکٹر یاسر دلشاد  نے ایسوسی ایشن آف ڈینٹل ریسرچ برطانیہ میں  6 ریسرچ ایوارڈ میں  سےایک اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جاپان میں پی ایچ ڈی کرنے والے طالب علم ڈینٹسٹ ڈاکٹر یاسر دلشاد کے مطابق انہوں نے برطانیہ میں انٹرنیشنل ریسرچ ایورڈ میں شرکت کر کے جاپان کے لئے دوسرا ریسرچ ایورڈ حاصل کر لیا ہے, یہ ایورڈ  پورے براعظم میں پہلا اور جاپان میں دوسرا ایوارڈ ہے.یہ ایوارڈ دنیا بھر کے 6 ریسرچر ز کو دیا جانا تھا ۔

علاوہ ازیں یاسر دلشاد کا تعلق پاکستان کے شہر گھوٹکی سے ہے، و ہ حافظ قرآن بھی ہیں اور اس وقت جاپان میں سکلالرشپ کے تحت پی ایچ ڈی کر رہے ہیں . یاسر دلشاد سب کے لئے ایک مثال بن کر سامنے آئے ہیں جس سے نا صرف ملک و قوم کا نام روشن ہو رہا ہے,  بلکہ ان کی جدید تحقیق کے فوائد بھی حاصل ہورہے ہیں.