فاروق ستارنے رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفی دے دیا

فاروق ستارنے رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفی دے دیا


کراچی(24نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق کے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے کام کرنے سے معذرت کرتے ہوئے اپنا استعفی رابطہ کمیٹی کو ارسال کردیا۔ فاروق ستار کے ترجمان نے استعفی ارسال کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ فاروق ستار کا استعفی موصول نہیں ہوا اگر استعفی موصول ہوگا تو اس پر مشاورت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پارٹی رہنما کامران ٹیسوری کو سینیٹر بنانے اور دیگر معاملات پر ایم کیو ایم دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی تھی، رابطہ کمیٹی کے بیشتر ارکان ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ میں شامل ہیں۔ اس گروپ اور فاروق ستار کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو پارٹی کی سربراہی سے برطرف کرکے سائیڈ لائن کیا ہوا ہے جس پر فاروق ستار نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito