لاہور( 24 نیوز) ایشیا کپ کرکٹ کا میدان سجنے میں صرف دو دن باقی ہیں, دفاعی چیمپئین بھارت اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔
ضرور پڑھیں:سفارتی سطح پر پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی
ایشیا کپ کا میلہ 15 ستمبر کو متحدہ عرب امارات میں سجے گا، جہاں ایشیائی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی،ٹورنمنٹ میں 6 ٹیمیں شریک ہیں۔ ایشین کپ میں دفاعی چیمپئین بھارت 5 ون ڈے ٹائٹل اور ایک ٹی ٹونٹی ٹائٹل جیت کراب تک ایشیا کی کامیاب ترین ٹیم رہی ہے ۔ قومی کرکٹ ٹیم 2000 اور 2012 میں ایشین چیمپئین بنے میں کامیاب رہی تھی۔
سری لنکن لیجنڈ سنتھ جاسوریا 1220 رنز بنا کر ٹورنامنٹ کے اب تک کے ٹاپ اسکورر ہیں۔
ضرور پڑھیں: نیوز ہیڈلائنز 22،10am فروری 2019
سری لنکا کے ہی جادوئی سپننر متھایامرلی دھرن ٹورنامنٹ میں 30 وکٹیں حاصل کرکے ٹاپ وکٹ ٹیکرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
یاد رہے پاکستان اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو ہانک کانگ کے خلاف کھیلے گا۔پاک بھارت ٹاکرا 19 ستمبر کو ہوگا۔
ضرور پڑھیں: نیوز ہیڈلائنز 22،09am فروری 2019