نسٹ کی بین الاقوامی رینکنگ میں بہتری قابل تعریف ہے: آرمی چیف

نسٹ کی بین الاقوامی رینکنگ میں بہتری قابل تعریف ہے: آرمی چیف


راولپنڈی ( 24 نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی بین الاقوامی رینکنگ   میں بہتری قابل تعریف ہے۔ نسٹ پاکستان کی بہترین یونیورسٹی ہے۔ کوئٹہ کیمپس کے قیام سے نسٹ کی چاروں صوبوں میں موجودگی ہو گی۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا۔ یونیورسٹی پہنچنے پر ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) نوید زمان نےسپہ سالار کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ نسٹ کی بین الاقوامی رینکنگ میں بہتری قابل تعریف ہے۔ نسٹ پاکستان کی بہترین یونیورسٹی ہے۔  جوانتہائی ماہر انجینئرزاور سکالرز پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ کوئٹہ کیمپس کے قیام سے نسٹ کی چاروں صوبوں میں موجودگی ہو گی۔

 سپہ سالار کا کہنا ہے کہ نوجوان بہتر سے بہتر کی تلاش میں رہیں اور نوجوان خود سے ہمیشہ  پوچھا  کریں کہ وہ ملک کے لیے کیا کر سکتے ہیں۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito